فلم ’’پنکی میم صاحب‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
’’پنکی میم صاحب’‘ دسمبر میں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائیگا
بدھ 17 اکتوبر 2018 11:53
(جاری ہے)
پاکستانی لڑکی کا کردار حاجرہ یامین نے ادا کیا ہے، جو ملازمت کے حصول کے لیے دبئی پہنچتی ہیں،جہاں وہ گاؤں اور اپنے ملک سے انتہائی منفرد، رنگین، بولڈ اور مسائل سے بھری ہوئی زندگی کا سامنا کرتی ہے۔
تقریبا ڈھائی منٹ دورانیے کے ٹریلر میں فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی عام پاکستانی فلموں سے کہیں زیادہ منفرد اور بہتر ہوگی۔ٹریلر کے مطابق فلم میں حاجرہ یامین کو جہاں پنجاب کے گاؤں سے دبئی پہنچنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، وہیں اسے دبئی میں اپنے قدم جمانے میں بھی کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ حاجرہ یامین ایک عام پاکستانی گاؤں کی لڑکی سے دبئی جیسے شہر میں رہنے والی بولڈ خاتون بن جاتی ہیں، تاہم اسے سفر میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔خیال رہے کہ حاجرہ یامین کی یہ دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل وہ ‘مان جاؤ نہ’ میں کام کر چکی ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں کرن ملک، بھارتی اداکار سنی ہندوجا، عدنان جعفری، خالد احمد، شمیم ہلالی، عمر خان فدو، شیک سورج گنجل اور خود شازیہ علی خان بھی شامل ہیں۔شازیہ علی خان نے نہ صرف اس فلم کی ہدایات دی ہیں، بلکہ انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔’’پنکی میم صاحب’‘ کو رواں برس دسمبر میں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Corey Stoll
Naseeruddin Shah
Sadaf Kanwal
Ushna Shah
Martin Garrix
Azra Aftab
Emma Roberts
Yumna Zaidi
Natalie Portman
Vanessa Hudgens
Eliza Dushku
JoAnna Garcia
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا