فلم ’’زیرو ‘‘ کی تشہیر کے لئے شاہ رخ خان کی سلمان خان کے ٹی وی شو میں شرکت

پیر 17 دسمبر 2018 12:47

فلم ’’زیرو ‘‘ کی تشہیر کے لئے شاہ رخ خان کی سلمان خان کے ٹی وی شو میں شرکت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’زیرو‘‘ کی تشہیر کے لئے اداکار سلمان خان کے ٹی وی ریالٹی شو ’’بگ باس 12 ‘‘ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم ’’زیرو‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اتوار کو اداکار سلمان خان کے ٹی وی ریالٹی شو ’’بگ باس 12 کے ویک اینڈ کا وار‘‘ میں دھواں دار انٹری دی۔

شاہ رخ خان نے نہ صرف شو میں امیدواروں کے ساتھ ملاقات کی بلکہ اپنی فلم ’’دل والے ‘‘ کے گانے ’’گیروا‘‘ پر دیپیکا کے ساتھ ڈانس بھی کیا علاوہ ازیں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے مختلف گیمز کھیلے اور سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ شاہ رخ کی فلم ’’زیرو‘‘ میں اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما شامل ہیں جبکہ فلم رواں ماہ 21دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 12:47:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :