مہیش بھٹ کا بلاک بسٹر فلم ”سڑک“ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ

بدھ 29 اپریل 2015 11:01

مہیش بھٹ کا بلاک بسٹر فلم ”سڑک“ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی اور اداکارہ شردھا کپور جلد ہی ایک ساتھ بڑے پردے پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار مہیش بھٹ 23 برس قبل بننے والی بلاک بسٹر فلم سڑک کا سیکویل بنارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس میں مرکزی کردارعمران ہاشمی ادا کریں گے جبکہ ان کے مد مقابل ہپروئن کا کردار شردھا کپور نبھائیں گی۔ فلم کی عکس بندی چند ماہ میں شروع ہوجائے گی جب کہ فلم برس ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم سڑک میں سنجے دت اور پوجا بھٹ نے مرکزی کرادرادا کئے تھے اور اس فلم نے سینما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے-

وقت اشاعت : 29/04/2015 - 11:01:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :