سلمان خان کی بھانجی کے ساتھ ویڈیو جاری

ہفتہ 16 ستمبر 2017 12:25

سلمان خان کی بھانجی کے ساتھ ویڈیو جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی بھانجی ایہل کے ساتھ ویڈیو جاری کردی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کا ایک مرحلہ مکمل کرچکے ہیں اور فراغت ملنے پر فیملی کے ساتھ ٹائم گزاررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہے جس میں وہ اپنی بھانجی ایہل کے ساتھ ڈائننگ ٹیبل پر کھانے کیلئے بیٹھے ہیں۔

ان کی بھانجی انہیں اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتے ہوئے ان سے مذاق کررہی ہے۔ ماموں اور بھانجی کی یہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس سے قبل بھی سلمان جب بھی اپنی دوسالہ بھانجی ایہل کے ساتھ ٹائم گزارتے ہیں ان لمحوں کو وہ اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرنا نہیں بھولتے۔
وقت اشاعت : 16/09/2017 - 12:25:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :