سلمان خان نے فلم کیلئے ورون دھون کا نام اپنی جگہ تجویز کر دیا

منگل 28 نومبر 2017 13:56

سلمان خان نے فلم کیلئے ورون دھون کا نام اپنی جگہ تجویز کر دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے نئی فلم میں اپنی جگہ اداکار ورون دھون کو کاسٹ کرنے کی تجویز دے دی، یہ فیصلہ انہوں نے اپنی مصروفیات کے باعث کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ کے فوری بعد ’ریس 3‘ کی عکس بندی میں لگے ہیں۔ تاہم اس دوران انہیں میوزک پر مبنی ایک فلم کی آفر ہوئی جس میں انہیں ایک بچی کے والد کا کردار کرنا تھا لیکن انہوں نے فلمی مصروفیات کے باعث اس فلم کے لیے ورون دھون کا نام تجویز کیا ہے جس پر فلمسازوں نے بھی ہاں کردی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ورون نے ہی کرنا ہے۔

وقت اشاعت : 28/11/2017 - 13:56:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :