دپیکا پڈوکون کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات

اتوار 19 نومبر 2017 12:50

دپیکا پڈوکون کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) بالی ووڈ فلم ’’پدماوتی ‘‘ کے تنازعے میں دپیکا پڈوکون کی مشکلات مزید پڑھ گئیں، انہوں فلم کے سکرپٹ پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے پر سکیورٹی گھر کے باہر پولیس کی مزید بھاری نفری تعینات کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دپیکا پڈوکونے گزشتہ دنوں اپنی فلم کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کی فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا۔اس کے جواب میں ہندو انتہا پسندوں نے اب ’پدماوتی‘ کی ریلیز روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی نمائش ہوئی تو دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے، ان دھمکیوں کے پیش نظر ادا کارہ کے گھر کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعنات کر دی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 19/11/2017 - 12:50:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :