پاکستانی ڈرامے دیکھ دیکھ کراداکاری کا شوق پیدا ہوا‘حمائمہ ملک

جمعرات 20 جولائی 2017 12:15

پاکستانی ڈرامے دیکھ دیکھ کراداکاری کا شوق پیدا ہوا‘حمائمہ ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت فنکاروں کوجب بھی موقع ملتا ہے وہ اپنی بہترین فنی صلاحیتوں سے کامیابی کے نئے ریکارڈ بنا ڈالتے ہیں۔ویسے تو فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے وابستہ فنکاروں کے پاس تربیت حاصل کرنے کے لیے ادارے میسر نہیں ہیں لیکن خدادادفنی صلاحیتوںسے مالامال ہمارے فنکار ہمیشہ ہی اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکزرہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں حمائمہ ملک نے کہا کہ ماضی میں عظیم فنکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نوجوان فنکاربھی بہترین پرفارمنس سے اپنا منفرد مقام بناتے رہے ہیں۔اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے ہاں فنون لطیفہ کے مشکل ترین شعبے میں تعلیم وتربیت کے لیے کوئی مستند اکیڈمیاں نہ ماضی میں تھیں اور نہ ہی آج ہیں۔ اس لیے نوجوان فنکاروں کے پاس سینئر فنکاروںکی منجھی ہوئی اداکاری ہی سب سے بڑی اکیڈمی تھی جس کودیکھ کربہت سے فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا اور خوب نام کمایا۔ دوسری جانب اگرہم اپنے پڑوسی ملک بھارت کی بات کریں تووہاں ایکٹنگ سکھانے والی اکیڈمیوں میں پاکستانی ڈرامے دکھا کر ایکٹنگ کی تعلیم دی جاتی ہے جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 12:15:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :