شوبز حلقوں کا وفاقی بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لئے کوئی رقم مختص نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار

حکومت فلم انڈسٹری کے لئے خصوصی مراعات کا اعلان کر کے فنکاروں کا دل جیت سکتی تھی ‘ اظہار خیال

ہفتہ 27 مئی 2017 18:33

شوبز حلقوں کا وفاقی بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لئے کوئی رقم مختص نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) شوبز حلقوں نے وفاقی بجٹ میں پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے کوئی رقم مختص نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فلم انڈسٹری کے لئے خصوصی مراعات کا اعلان کر کے فنکاروں کا دل جیت سکتی تھی۔

(جاری ہے)

فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور ، سنگیتا ، حسن عسکری ، جرار رضوی ، اعجاز کامران ، قیصر ثنائ اللہ ، ثنائ ، مدیحہ شاہ ، خوشبو ، ریما ، نرگس ، شان ، معمر رانا ، سعود ، بابر علی ، حیدر سلطان ، خرم ملک اور ممتاز ملک سمیت دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2017-18کے وفاقی بجٹ میں توقع کی جا رہی تھی کہ حکومت پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے کوئی اچھا اعلان کرے گی مگر افسوس ہے کہ حکومت نے فلم انڈسٹری کے لئے کوئی فنڈز مختص نہیں کیے اور نہ ہی انڈسٹری کے لئے کوئی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔

شوبز حلقوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اس بجٹ میں فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیکر سب کا دل جیت سکتی تھی مگر ہمیں انڈسٹری کی بحالی کے لئے کوئی بھی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت انڈسٹری کو بچانے کے لئے مثبت اقدامات اٹھا سکتی ہے جس سے ہزاروں خاندان دوبارہ سے اپنی خوشحال زندگی کی طرف واپس آسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 18:33:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :