فلم ’’مبارکاں ‘‘ میں کام کرنے کا میرافیصلہ ٹھیک تھا، ارجن کپور

ہفتہ 29 جولائی 2017 13:02

فلم ’’مبارکاں ‘‘ میں کام کرنے کا میرافیصلہ ٹھیک تھا، ارجن کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا کہ ان کا فلم ’’مبارکاں ‘‘ میں کام کرنے کا فیصلہ ٹھیک تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجن کپور کا کہنا ہے کہ وہ فلم ’’مبارکاں ‘‘ میں کام کرنے کے اپنے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں کیونکہ فلم کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس مختصر دورانیے میں شائقین کو اتنی اچھی فلم دینے پر بہت خوش ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا لگا کہ شائقین کو ہماری فلم ،ہماری اداکاری اور میری اور انیل چچا کی کیمسٹری پسند آئی ہے ۔فلم مین ایلینا ڈی کروز،اتھیاشیٹھی،رتنا پاتھک شاہ اور پاون ملہوترا شامل تھے ۔فلم گزشتہ جمعہ کو نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی ۔

وقت اشاعت : 29/07/2017 - 13:02:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :