کترینہ کیف ناکام ہونے لگی تو سہارے کیلئے سلمان خان پہنچ گئے

کترینہ کیف ایک بار پھر سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں دبنگ خان کیساتھ جلوہ گرہوں گی کترینہ کا فنی کیرئیر مسلسل ناکام فلموں کے باعث داؤ پر لگ چکا تھا لیکن سلمان خان سابقہ دوست کی مددکو پہنچ گئے

پیر 13 مارچ 2017 11:34

کترینہ کیف ناکام ہونے لگی تو سہارے کیلئے سلمان خان پہنچ گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) باربی ڈول کترینہ کیف ایک بار پھر سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں دبنگ خان کیساتھ جلوہ گرہوں گی۔تفصیلات کیمطابق فلم اندسٹری کیحقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان جب کسی کی مدد کرنیکا سوچ لیں توزمین آسمان ایک کر دیتے ہیں اور اگربات ہو اپنی سابقہ دوست کی تو ان کا انداز ہی مختلف ہوجاتاہے۔

جی ہاں بات ہورہی ہے کترینہ کیف کی جن پر کبھی سلمان خان کا دل بے ایمان ہواتھالیکن ایسا لگتا ہے کئی سال گزرنے کے بعد بھی کہیں نہ کہیں آج بھی دبنگ خان کے دل میں خوبرواداکارہ موجود ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کا فنی کیرئیر مسلسل ناکام فلموں کے باعث داؤ پر لگ چکا ہے جس کے بعد بالی ووڈ کے سلطان ان کی مدد کو آن پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے اپنی سابقہ دوست کو نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں کاسٹ کرانے کے علاوہ اب اپنی ہوم پروڈکشن کی فلم میں بھی کاسٹ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور باربی ڈول کتریہ کیف 4سال بعد ایک بار پھر’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘میں نظرآئیں گے۔یاد رہیکہ 2012 میں سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر نے باکس آفس پر300 کروڑ سے زائد کما کر تہلکہ مچادیا تھا۔واضح رہیکہ سلمان خان کی پروڈکشن میں ہدایت کاراتل اگنی ہوتری کی فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخرمیں شروع ہوگی۔
وقت اشاعت : 13/03/2017 - 11:34:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :