صلح کے بعد اداکارہ وینا ملک کا شوہر اسد خٹک کے ساتھ یوم پاکستان پر گایا گانا ریلیز

گانے میں عبد الستار ایدھی سمیت کئی ایسی شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 18:43

صلح کے بعد اداکارہ وینا ملک کا شوہر اسد خٹک کے ساتھ یوم پاکستان پر گایا گانا ریلیز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) پاکستانی ماڈل و اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان علیحدگی، پھر صلح کی خبریں کئی روز سے میڈیا میں گردش کر رہی تھیں، اب ان دونوں نے یوم پاکستان کے روز وطن عزیز کے لیے ایک ساتھ گایا ہوا گانا بھی ریلیز کردیا۔وینا ملک نے 23 مارچ کی مناسبت سے یہ گانا اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کی گلوکاری خود انہوں نے اور ان کے شوہر اسد خٹک نے کی۔

'یہ تیرا پاکستان ہی' نامی گانے میں پاکستان کے کئی شہروں کی خوبصورتی اور یہاں کی یادگاروں کو دکھایا گیا، ساتھ ساتھ پاکستان کے باصلاحیت افراد اور ان کی شاندار کارکردگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔گانے میں عبد الستار ایدھی سمیت کئی ایسی شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا اور جو اب ہمارے درمیان موجود نہیں۔

(جاری ہے)

اس گانے کے ذریعے پاکستانی عوام کو پیغام دیا گیا کہ 'یہ سب کا پاکستان ہے اور یہ سب کی پہچان ہی'۔اگر وینا ملک اور اسد خٹک کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو 11 مارچ کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی ہے جبکہ ان کے وکیل نے کہا تھا کہ 'شادی کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ اسد خٹک کا رویہ بدلتا گیا اور وہ ایک پیچیدہ سے انسان بن گئے، جس کے نظریات کچھ منفی تھی'۔چند روز بعد معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ثالثی پر وینا ملک نے اسد خٹک سے صلح کرنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 18:43:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :