فلم "جڑواں 2" کیلئے ٹریننگ میرے لئے کسی طوفان سے کم نہیں ہے، ورود دھون

منگل 11 اپریل 2017 12:54

فلم "جڑواں 2" کیلئے ٹریننگ میرے لئے کسی طوفان سے کم نہیں ہے، ورود دھون
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکار ورود دھون نے فلم " جڑواں 2 " کے لئے سخت ٹریننگ کی وڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ورود دھون نے فلم " جڑواں 2 "میں سلمان خان جیسا نظرآنے اور ڈبل رول کے لئے سخت ٹریننگ شروع کر دی ہے اور انہوں نے ٹریننگ کی وڈیوانسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور اس ٹریننگ کو" ٹورناڈو" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹریننگ انکے لئے کسی طوفان کا سامنا کرنے سے کم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا فلم میں 2 لوگوں کا کردار ادا کرنا یعنی ڈبل رول کے لئے ٹریننگ آسان نہیں ہے ۔فلم " جڑواں 2 " 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/04/2017 - 12:54:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :