فلم" پنجاب نہیں جاونگی "کا ٹریلر ریلیز ، فلم عید الاضحی پر سینماوں کی زینت بنے گی

جمعرات 6 جولائی 2017 22:06

فلم" پنجاب نہیں جاونگی "کا ٹریلر ریلیز ، فلم عید الاضحی پر سینماوں کی زینت بنے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2017ء) اے آر وائی فلم اور سکس سگما پلس کے اشتراک سے بننے والی فلم "پنجاب نہیں جاونگی "کا ٹریلر کراچی میں ریلیز کردیا گیا جبکہ عید الاضحی پر بڑے پردے کی زینت بنے گی ، فلم کے ٹریلر کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے نیوپلیکس سینما میں کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت ،ہدایتکار ،پروڈیوسر،فنکاراور صحافی برادری نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔

فلم "پنجاب نہیں جاونگی"ایک رومینٹک ڈرامہ ہے جس کی ہدایات ایوارڈ یافتہ معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے دیں ہیں ، جبکہ فلم کے پروڈیوسرز میں سلمان اقبال، شہزاد نصیب، ہمایوں سعیداور جرجیس سیجا شامل ہیں، فلم کی کہانی صدقے تہمارے اور پیارے افضل جیسے ڈرامو ںکے خالق لجنڈری پلے رائٹر خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے، جبکہ فلم کے کرداروں میں ہمایو ںسعید، مہوش حیات، احمد علی بٹ، عروہ حسین، اظفر رحمان، سہیل احمد بہروز سبزواری، صبا حمید، وسیم عباس اور نوید شہزاد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ نے فلم سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال 2017پاکستانی سینماوں کی بحالی کے لیے سنگ میل کی حیثیت اختیار اور فلم پاکستانی فلمی صنعت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوجس کے بعد شائقین فلم ایک بار پھر معیاری فلموں سے لطف ?اندوز ہونے کے لیے سینماوں کا رخ کریں۔ اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر ہمایوں سعید نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فلم کا بطور ایکٹر نہ صرف حصہ ہونے پر نہ صرف خوشی ہو رہی ہے بلکہ فلم کے پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی اس بات پر فخر ہے کہ اپنے ملک میں معیاری فلموں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کررہاہوں۔

فلم "پنجاب نہیں جا?نگی "کے پروڈیوسر شہزاد نصیب کا فلم سے متعلق کہنا تھا کہ ہم نے اپنی جانب سے فلم کے لیے بے انتہا محنت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جس طرح فلم کے ٹریلر کو عوام نے پسند کیا ہے ہمیں امید ہے کہ شائقین کو فلم بھی ضرور پسند آئے گی۔ میں ذاتی طور پر خود اس فلم کا زیادہ دیر تک انتظار نہیں کرپارہاہوں، اور ہمیں اس فلم سے بہت امیدیں ہیں کہ فلم اپنے شائقین کے لیے تفریح کا بہترین ذریعہ اور ملک میں سینماوں کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہاراے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورفلم کے کو پروڈیوسر جرجیس سیجا نے تقریب کے موقع پر کیا۔
وقت اشاعت : 06/07/2017 - 22:06:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :