جشن آزادی کی تقریبات پی این سی اے کے زیر اہتمام تین روزہ قومی میلہ موسیقی جاری ،معروف فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا

پیر 7 اگست 2017 16:23

جشن آزادی کی تقریبات پی این سی اے کے زیر اہتمام تین روزہ قومی میلہ موسیقی جاری ،معروف فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ قومی میلہ موسیقی کے تیسرے روز پاکستان کے معروف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جن فنکاروں نے اس میں شرکت کی ان میں سعدیہ بتول، ندا فیض، سہیل رندھاوہ، عثمان لتا، جاوید نیازی اور غلام عباس جیسے بڑے نام شامل ہیں جنہوں نے ملی نغمے اور ترانے پیش کرکے سماں باندھ دیا۔

اس کے علاوہ کلاسیکل اور نیم کلاسیکل انداز میں غزل اور گیت بھی اس محفل کا حصہ تھے۔ سامعین کی کثیر تعداد اس خوبصورت شام موسیقی سے بہت محظوط ہوئی۔ تمام فنکاروں نے بھی پی این سی اے کی کوششوں کو سراہا جو کہ وہ فنون لطیفہ کی ترقی و ترویح کیلئے کام کر رہا ہے اور ان کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے جہاں وہ اپنے فن کو ہر خاص و عام تک پہنچا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/08/2017 - 16:23:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :