دوبارہ سے کسی پنجابی فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے مگر افسوس پنجابی فلموں کو زوال آچکا‘ اداکارہ نرما

پیر 28 اگست 2017 13:44

دوبارہ سے کسی پنجابی فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے مگر افسوس پنجابی فلموں کو زوال آچکا‘ اداکارہ نرما
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2017ء) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ میری بڑی خواہش ہے کہ میں دوبارہ سے کسی پنجابی فلم میں کام کروں مگر افسوس کہ پنجابی فلموں کو زوال آچکا ہے اور اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ نا اہل اور دیہاڑی باز پروڈیوسروں نے پنجابی فلموں میں فحاشی کو پرموٹ کر کے فلم انڈسٹری کو برباد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس انتہائی باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں ۔ نرما نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری کی طرف بھی توجہ دے اور اسے دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ شائقین فلم کو دوبارہ ماضی کی طرح اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنے کو مل سکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر بھارتی فلموں کو پسند نہیں کرتی کیونکہ بھارتی فلموں کی وجہ سے ہماری تہذیب کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
وقت اشاعت : 28/08/2017 - 13:44:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :