اداکارہ جولیا رابرٹس اور ٹام ہینکس ایک ساتھ نظرآئیں گے

جمعرات 14 جنوری 2010 20:29

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔14جنوری۔ 2010ء) ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس اداکار ٹام ہینکس کی بطور ڈائیریکٹر بنائی جانے والی فلم لیری کرائونے میں مرکزی کردار اداکریں گی جس میں ٹام ہینکس اداکاری بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

دو ہزار سات کے بعد دونوں پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ٹام ہینکس کی بطور ڈائیریکٹر انیس سو چھیانوےکے بعد یہ پہلی فلم ہے جس کی کہانی بھی انھوں نے ہی تحریر کی ہے۔ ٹام ہینکس نے انیس سو چھیانوے میں میوزیکل فلم دیٹ تھنگ یو ڈو ڈائیریکٹ کی تھی۔

وقت اشاعت : 14/01/2010 - 20:29:43

Rlated Stars :