اقبال بانو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے موسیقی کا پروگرام آج ہو گا

پیر 8 فروری 2010 14:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔08فروری۔2010ء) ملکہ غزل لچنڈ سنگر اقبال بانو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج (بروز منگل) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا نور جہاں آڈیٹوریم میں شام 7بجے موسیقی کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس شام موسیقی میں ترنم ناز‘ شبنم مجید‘ صائمہ جہاں‘ سارہ رضا خان‘ عقیدہ‘ ندا فیض اور ثمینہ اقبال ملکہ غزل اقبال بانو کو خراج تحسین پیش کریں گی۔ اس پروگرام کو یادگار بنانے کیلئے لاہور آرٹس کونسل نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ شام موسیقی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی بلوچ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کے چیف کوآرڈی نیٹر ذوالفقار علی زلفی ہیں جبکہ میڈیا کوآرڈی نیشن کے فرائض افسر تعلقات عامہ صبح صادق انجام دیں گے۔

وقت اشاعت : 08/02/2010 - 14:45:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :