ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم ’سیمسن‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

پیر 6 نومبر 2017 19:22

ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم ’سیمسن‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) ہالی ووڈ کی ایکشن، ایڈونچر اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم سیمسن اینڈ ڈلیلا کا ریمک ’سیمسن‘ کے نام سے تیار ہوگیا جس کا پہلا ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا ہے۔فلم کی ڈائریکشن کے فرائض بروس میکڈونلڈ نے دیے جبکہ کہانی جیسن بوم گارڈنر اور گیلن گیلبرٹ نے لکھی جبکہ فلم کی کاسٹ میں جیکسن راتھ بون، بلی زین، ٹیلر جیمز، رٹجر ہویئر، کیٹلن لیح سمیت دیگر اداکار اپنے اپنے مخصوص کرداروں میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی سیمسن نامی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھوم رہی جو غیر معمولی طاقت کا مالک ہوتا ہے ،جو اپنی محبوبہ کی جانب سے بے وفائی کا شکار ہوجاتا ہے جو ایک ظالم شہزادے سے جاکر مل جاتی ہے۔یہ نوجوان اپنی محبت ، اپنے لوگوں کا بدلہ لینے کے لیے ہر چیز قربان کردیا ہے اور اپنے سامنے آنے والی بری طاقت سے ٹکرا جاتا ہے۔ایکشن اور سسپنس سے بھرپور یہ فلم 18فروری کو امریکا میں اور پھر بعد میں پوری دنیا کے سینما ئوں میں عام نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔
وقت اشاعت : 06/11/2017 - 19:22:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :