قندیل بلوچ قتل کیس ،ْپولیس کو 4 روز میں چالان پیش کرنے کی ہدایت

پیر 13 نومبر 2017 21:28

قندیل بلوچ قتل کیس ،ْپولیس کو 4 روز میں چالان پیش کرنے کی ہدایت
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں چالان جمع نہ ہونے پر عدالت کی جانب سے پولیس کو 4 روز کے اندر مکمل چالان عدالت میں پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے مذکورہ کیس کی سماعت 20نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کو مجموعی طور پر 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے پولیس کی سخت سیکیورٹی میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

کیس کے تفتیشی افسر نے چالان پروسیکوشن برانچ میں جمع کروانے کے حوالے سے جواب عدالت میں جمع کرایا اور ساتھ ہی ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ علاقہ مجسٹریٹ محمد پرویز خان نے عدالت میں چالان جمع نہ ہونے پر پولیس کو 4 روز کے اندر مکمل چالان عدالت میں پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔
وقت اشاعت : 13/11/2017 - 21:28:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :