شوبز خبریں*

ایکشن سے بھرپور فلم ’’دی ہری کین ہیسٹ‘‘کا ٹریلر جاری،مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 28 جنوری 2018 13:20

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) خطرناک سمندری طوفان پر مبنی نئی ہالی وڈ ایکشن تھرلر فلم’’دی ہری کین ہیسٹ‘‘کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے جوکہ مارچ میںسنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے۔میڈیا رپور ٹ کیمطابق دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے ٹیک ہیکرز کے گروہ کے گرد گھوم رہی ہے جو امریکی کوسٹل سی600ملین ڈالر کی چوری کا منصوبہ تیار کرتے ہیں تاہم اسی وقت کیٹیگری 5کا طاقتور ترین سمندری طوفان ساحل سے ٹکرا جاتا ہے جس نے شدید تباہی پیدا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

طوفان سے نمٹنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ میٹرولوجسٹ اور حاضر سروس میرینز کے ساتھ سابق میرینز بھی طوفان کے صورتحال کے باوجود چوری کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے مشن پر نکلتے ہیں۔راب کوہن کی ڈائریکٹ کردہ اس ایکشن فلم کوکرسٹوفر ملبرن اور ڈومینو ٹوچی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس کی کاسٹ میں ٹوبی کیبل ، میگی گریس ،ریان کیواٹین ،رالف نیسن اور ملیسا بلونا اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’دی ہری کین ہیسٹ‘‘موشن پکچرزکے تحت رواں سال 9مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
وقت اشاعت : 28/01/2018 - 13:20:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :