فلم ’’فنے خان ‘‘ میں ایشوریہ کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی

جمعرات 15 فروری 2018 21:43

فلم ’’فنے خان ‘‘ میں ایشوریہ کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی فلم ’فینی خان‘ میں ان کے کردار کی پہلی جھلک نے سب کو دیوانہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایشوریا رائے بچن کی فلم ’فینی خان‘ ان کے سابقہ قریبی دوست سلمان خان کی ’ریس 3‘ کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے۔فلم کی شوٹنگ بھی زور و شور سے جاری ہے اور اس فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی جلوہ گر ہوں گے۔مداحوں کی جانب سے ایشوریا کی پہلی جھلک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ حسینہ عالم بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔فلم رواں سال 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/02/2018 - 21:43:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :