فلم دل جنگلی میں کورولی نائر کا کردار میری شخصیت کے برعکس ہے، تاپسی پنو

منگل 27 فروری 2018 20:13

فلم دل جنگلی میں کورولی نائر کا کردار میری شخصیت کے برعکس ہے، تاپسی پنو
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ فلم دل جنگلی میں کورولی نائر کا کردار میری شخصیت کے برعکس ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوجوان دنوں فلم دل جنگلی کے ریلیز کے انتظار میں ہیں میں اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میرا کردار دہلی کی لڑکی کا ہے جو اب تک کی فلموں میں دہلی کی لڑکی کے پیش کردہ کرداروں سے بالکل برعکس ہے جو حقیقت کے قریب نہیں ہے اور بہت لاڈلی ہے لیکن بگڑی ہوئی نہیں ہے اور خود اپنی ذات میں مگن رہتی ہے۔ فلم میں اداکار ثاقب سلیم بھی شامل ہیں، ہدایتکار الیا سین شرما کی فلم دل جنگلی رواں سال 9 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 27/02/2018 - 20:13:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :