اللہ نے موقع دیا تو اپنے علاقے کی تقدیر بدل دینگے ‘ابرار الحق

جمعرات 5 جولائی 2018 19:34

اللہ نے موقع دیا تو اپنے علاقے کی تقدیر بدل دینگے ‘ابرار الحق
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) اللہ نے موقع دیا تو اپنے علاقے کی تقدیر بدل دیں گے ،لاہور کی ایک بارش نے مسلم لیگ ن کی کارکردگی کاپول کھول دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ابرارالحق چوہدری امیدوارپاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 78نے بدوملہی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سہارا ہسپتال نارووال میں اب تک 30لاکھ مستحق مریضوں کا فری علاج کیا جاچکاہے۔

احسن اقبال نے نارووال میں میڈیکل کالج کی بھرپور مخالفت کی لیکن اللہ نے ہمیں اس نیک کام میں بھی سرخرو کیا۔

(جاری ہے)

نارووال اوربدوملہی کے لیے میرے دل میں بہت پیار ہے ۔اللہ نے موقع دیا تو اس علاقہ کی بھوک ختم کر دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے میں ہماری کارکردگی قابل رشک ہے ۔وہاں تعلیم کا معیار اتنا بلند ہو چکا ہے کہ وزیروں نے اپنے بچے سرکاری سکولوں میں داخل کروا دیے ہیں ۔احسن اقبال نے بڑے منصوبے اس لیے بنائے ہیں کہ اس میں کمیشن زیادہ ہوتی ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی پی 50کے امیدوار چوہدری سجاد مہیس نے کہا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو بدوملہی کو تحصیل بنادیا جائے گا ۔سپورٹس سٹی کی بجائے تمام یو سیز میں ایک گرائونڈ بنانی چاہیے تھی۔

وقت اشاعت : 05/07/2018 - 19:34:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :