ابرار الحق کو وزیر اعظم کامشیر برائے ثقافت بنائے جانے کا فیصلہ

بدھ 26 دسمبر 2018 17:29

ابرار الحق کو وزیر اعظم کامشیر برائے ثقافت بنائے جانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) معروف گلوکار و پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کو وزیرا عظم کے مشیر برائے ثقافت کا عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ابرار الحق آئندہ چند روز تک وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ابرار الحق گزشتہ کئی برس سے حکمراں جماعت تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ ہیں۔ ابرار الحق 2 مرتبہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف الیکشن لڑ چکے ہیں۔ جبکہ کچھ سالوں سے نوجوانوں کو پاکستان کی سیاست کا حصہ بنانے کیلئے بھی خاصے متحرک ہیں۔

وقت اشاعت : 26/12/2018 - 17:29:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :