عمران خان نے ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

بدھ 12 ستمبر 2018 11:57

عمران خان نے ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار عمران خان نے ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار عباس تیریوالا کی فلم ’’جانے تو یا جانے نہ‘‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار عمران خان مختصر فلم ’’مشن مارس: کیپ واکنگ انڈیا‘‘ کی ہدایتکاری دے رہے ہیں جس کی پیشکش فلمساز کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اداکار عمران خان کا کہنا تھا کہ فلم’’مشن مارس‘‘ ہم سب سے کے لئے باعث فخر ہے اور میں اس سفر میں تمام لوگوں کی محنت کو دکھانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ فلم 20ستمبر کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/09/2018 - 11:57:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :