نشرت بھروچا کا فلم ’’پیار کا پنچنامہ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم کا حصہ بننے پرخوشی کا اظہار

پیر 24 ستمبر 2018 12:37

نشرت بھروچا کا فلم ’’پیار کا پنچنامہ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم کا حصہ بننے پرخوشی کا اظہار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچانے فلم ’’پیار کا پنچنامہ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم کا حصہ بننے پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ سے کامیابی حاصل کرنے والی اداکارہ نشرت بھروچا فلم ’’پیار کا پنچنامہ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’پیار کا پنچنامہ3 ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی اس بارے ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کاسٹ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، اور فلم کی عکس بندی کا انتطار ہے۔ نشرت بھروچا راج کمار رائو کے ساتھ فلم’’طرم خان‘‘ کی عکس بندی نومبر میں شروع کریں گی۔

وقت اشاعت : 24/09/2018 - 12:37:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :