بولڈ کامیڈی فلم ‘پیار کا پنچ نامہ’ سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کرشمہ شرما کو مندر میں ہراساں کئے جانے کا انکشاف

منگل 25 ستمبر 2018 21:17

بولڈ کامیڈی فلم ‘پیار کا پنچ نامہ’ سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کرشمہ شرما کو مندر میں ہراساں کئے جانے کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) بولڈ کامیڈی فلم ‘پیار کا پنچ نامہ’ سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والی بھارتی ٹیلی وڑن اداکارہ کرشمہ شرما ہمیشہ اپنے دبنگ انداز اور اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک مندر میں ہراساں کیا گیا۔۔

(جاری ہے)

کرشمہ شرما کو بھارتی ریاست ہما چل پردیش کے مشہور سیاحتی و مذہبی شہر دھرم شالا کے ایک مندر میں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جب وہ وہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے پہنچیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ چھٹیاں گزارنے کے لیے دھرم شالہ کے دورے پر تھیں تو وہ ایک خوبصورت مندر دیکھنے گئیں، جہاں وہ اپنی دوست کے ساتھ تصویریں بنا رہی تھیں کہ اچانک چند افراد نے انہیں گھیر لیا۔کرشمہ شرما نے بتایا کہ انہوں نے خود کو ہراساں کیے جانے کی شکایت وہاں موجود پولیس اہلکار کو بھی کی، تاہم اہلکار نے کہا کہ انہیں یہاں ایسے کوئی افراد دکھائی نہیں دے رہے، جو اداکارہ کو ہراساں کر رہے ہوں۔۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 21:17:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :