ابھشیک بچن،ایشوریہ رائے بچن کی صلاحیتوں کے معترف نکلے

بدھ 24 اکتوبر 2018 13:28

ابھشیک بچن،ایشوریہ رائے بچن کی صلاحیتوں کے معترف نکلے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکا رابھشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن کی صلاحیتوں کے معترف نکلے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن نے فلم’’گلاب جامن‘‘میں اہلیہ ایشوریہ رائے کے ساتھ کام کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کی صلاحیتوں کے بہت بڑے پرستار ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں آجبھی یا د ہے جب انہوں نے ایشوریہ کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا اور وہ پہلے کی طرح آج بھی انہیں اپنے کام کے حوالے سے اتنا ہی پر جو ش دیکھتے ہیں۔ابھیشیک کا کہناتھا کہ وہ اہلیہ ایشوریہ کے بطور اداکارہ،بطور ماں،بیٹی، بہوہو نے کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام کاموں کو بخوبی نبھانے کے معترف ہیں۔

وقت اشاعت : 24/10/2018 - 13:28:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :