شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی 21 ویں سالگرہ،کرن جوہر کی مبارک باد

منگل 13 نومبر 2018 13:56

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی 21 ویں سالگرہ،کرن جوہر کی مبارک باد
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر نے اداکار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کی 21 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر نے ٹویٹر پر شاہ رخ خان اور ان کے بڑے بیٹے آریان خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے گاڈ سن آریان کی سالگرہ پر مبارک باد دی اور کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ میرا بیٹا 21 سال کا ہو گیا ہے، آپ کو خداداد صلاحیتوں اور بہت اچھے والدین کی نعمت سے نوازا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 13/11/2018 - 13:56:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :