آج مخلص اور سچے لوگوں کی کمی ہوتی جارہی ہے ،مفاد پرستی کی دوستیاں اور تعلق رکھے جاتے ہیں‘فلمسٹار ثناء

شادی کے بعد شوبز میں پہلے سے زیادہ مصروف ہوں ، شادی کے بعد ڈیمانڈ میں کمی کے تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے‘خصوصی گفتگو

ہفتہ 17 نومبر 2018 12:55

آج مخلص اور سچے لوگوں کی کمی ہوتی جارہی ہے ،مفاد پرستی کی دوستیاں اور تعلق رکھے جاتے ہیں‘فلمسٹار ثناء
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ مخلص دوست انسان کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں جو ہر اچھے اور برے وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں مگر آج مخلص اور سچے لوگوں کی کمی ہوتی جارہی ہے اور مفاد پرستی کی دوستیاں اور تعلق رکھے جاتے ہیں ۔ انہوں نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٰخدا کاشکر ہے کہ میں نے شادی سے پہلے جتنا کام کیا تھا شادی سے کے بعد اس سے چار گنا زیادہ شوبز کی سرگرمیوں مصرو ف ہوں اور ابھی حال ہی میں انگلینڈ میں ایک کمرشل کے شوٹ میں حصہ لینے کے بعد واپس آئی ہوں ۔

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شادی کے بعد اداکارائوں کی ڈیمانڈ میں کمی ہوجاتی ہے یا اس کی مقبولیت کم ہوجاتی ہے جبکہ یہ تاثر غلط ہے اوراس کو میں نے ثابت کرکے دکھایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اداکارہ جب شادی کے بعد ماں بنتی ہے تو اس کو اپنی فٹنس کا بھرپور خیال رکھنا چاہیے جبکہ میں اپنی فٹنس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی اس کے لئے میں نے مسلسل ایکسر سائز کا عمل اپنا رکھا ہے اور اس کے ساتھ میں جم باقاعدگی سے جاتی ہوں چاہے میں کراچی ،لاہوربیرون میں ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ میری جم جانے کی عادت میر ی زندگی کا لا زمی جز بن چکی ہے اوریہی وجہ ہے کہ میری فٹنس مثالی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں نے غوطہ خوری کی تربیت بھی حاصل کررکھی ہے اور میں سمندر کی گہرائی تک جاسکتی ہوں ۔انہوںنے کہا کہ اگر موقع ملاتو میں آسمان کی بلندیوں کو چھوئو ں گی اوراس کے لئے بھی جب فرصت ملی تو میں شوقیاں پائلٹ بننا چاہوں گی کیونکہ یہ میری درینہ میری خواہش ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے مطلب پرست لوگوں سے سخت چڑ ہے اور میں ایسے لوگوں سے دور رہتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 12:55:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :