سارہ علی خان کا کام انکی پہچان بنے گا، سوہا علی خان

جمعرات 29 نومبر 2018 12:56

سارہ علی خان کا کام انکی پہچان بنے گا، سوہا علی خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ سوہا علی خان کا اپنی بھتیجی سارہ علی خان کے بارے میں کہنا ہے کہ اداکارہ سارہ علی خان کا کام ان کی پہچان بنے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سوہا علی خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی بھتیجی اداکارہ سارہ علی خان کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کی بھانجی اپنی اداکاری کے ذریعے خود کو منوائیں گی اور ان کا کام ہی ان کی پہچان بنے گا۔

انہوں نے سارہ علی خان کی فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سارہ علی خان عمدہ صلاحتوں کی مالک ہیں اور ان کو امید ہے کہ ان کی یہ فلم ان کے فلمی سفر کے لئے اچھی ثابت ہوگی۔فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ میں اداکارہ سارہ علی خان اداکارشوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ جلوہ گر ہونگی جبکہ فلم 7دسمبر کو سینما کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 29/11/2018 - 12:56:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :