تین بہادر اور دی رائز آف دی واریئرزکا پریمیئر، ڈیٹول کے گولڈن ٹکٹس جیتنے والوں کی اپنے پسندیدہ واریئرزسے ملاقات

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) صحت اور صفائی کے ضامن ڈیٹول نے گولڈن ٹکٹس جیتنے والوں کو ان کے پسندیدہ سپرہیروز " ڈیٹول واریئرز"سے ملاقات کے لیے "تین بہادر اور دی رائز آف دی واریئرز" کے پریمیئرپر مدعوکیا۔ یاد رہے کے ان لکی ونرز کا انتخاب ریکٹ بینکیزر پاکستان لمیٹڈ (RBPL)کی جانب سے فلم کے ٹریلر کے لانچ کے موقع پر شروع کی گئی مہم کے ذریعے کیا گیا ہے، جہاں صارفین نے ڈیٹول سوپ کی خریدار ی پر اس کے پیک میں چھپے گولڈن ٹکٹ کو تلاش کرنا تھا۔

ان فاتح افراد کو یہ موقع بھی دیا گیا ہے کہ وہ ان چند خوش نصیب افراد میں شامل ہوسکتے ہیں، یہ مووی ملک بھر کے تمام سینمائوںمیں 14دسمبر سے ریلیز ہورہی ہے۔اس مہم سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈیٹول بنانے والی(RBPL) کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہیلتھ ہمایوںفاروق کا کہنا تھا کہ ڈیٹول واریئرز پاکستان بھر میں بچوں کے مقبول ترین سپرہیروزہیں، ہمیں خوشی ہے کہ ہم بچوں کو ان کے پسندیدہ سپرہیروز سے ملاقات کا موقع فراہم کررہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ سینما اور ٹیلی ویژن بچوںکو کم عمری میں اچھی عادات کی جانب راغب کرانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے، جبکہ تین بہادر اس حوالے سے بہترین اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈیٹول واریئرزکا صاف اور صحت مند پاکستان کے حصول کے لیے کام کرنا انہیں بچوں میں مقبول کررہاہے، اوران تین واریئرز کی یہ کوشش ہے کہ وہ مختلف مشنز پر کام کرکے اپنا مقصد حاصل کریں۔جس میں علی ماحول کو تحفظ دینے،سارہ بچوں کو ان کے حفظان صحت، اوررز ارد گرد کے مو حول کو صاف ستھرا اور کچرے سے پاک کرنے کے مشن میں رہنمائی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ مشنز بچوں کو ابتدائی زندگی میں ہی سکھانے کی غرض سے ڈیزائن کیے گئے ہیں، تاکہ وہ مستقبل میں ذمہ دار شہری بن سکیں۔

تین بہادر اینڈ دی رائز آف دی واریئرزاینیمیٹڈ فیچرفلم ہے جسے شرمین عبید چنائے فلمز کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، تین بچوںپہ مشتمل یہ فلم جو اپنے محلے کو دشمنوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنے سوپر ہیروپاورز کااستعمال کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 17:24:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :