اکشے کمار، پرابھاس، جان ابراھام اور راج کمار رائو کی فلمیں آئندہ سال ریلیز ہوں گی

منگل 18 دسمبر 2018 14:24

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار، پرابھاس، جان ابراھام اور راج کمار رائو کی فلموں کا آئندہ سال 15اگست کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور اور پرابھاس کی فلم ’’ساہو‘‘ کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب فلم ’’ساہو، اداکار اکشے کمار اور ودیا بالن کی مارس مشن پر مبنیفلم ’’مشن مانگل‘‘، اداکار جان ابراھام کی تھرلر فلم ’’بٹلا ہائوس‘‘ اور اداکار راج کمار رائو کی ’’ میڈ ان چائنا‘‘ کے ساتھ ایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 14:24:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :