شیوسینا کی درخواست پرعمران ہاشمی کی فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل

جنوری کو’ ’چیٹ انڈیا‘‘کے ساتھ’فلم’’ٹھاکرے‘‘بھی ریلیز ہورہی ہے

جمعہ 4 جنوری 2019 12:01

شیوسینا کی درخواست پرعمران ہاشمی کی فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی درخواست پراداکارعمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے فلمسازوں نے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اب فلم اپنی مقررہ تاریخ سے ایک ہفتے قبل ریلیزہوگی۔ناموربالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا انتظار ان کے مداح بے چینی سے کررہے تھے فلم رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیزہونی تھی تاہم بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی درخواست پر اب ’چیٹ انڈیا‘ 25 جنوری کے بجائے 18 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

25 جنوری کو ہندوانتہا پسند جماعت شیو سینا کے سربراہ اور بھارتی سیاستدان بال ٹھاکرے کی زندگی پرمبنی فلم ’ٹھاکرے‘ بھی ریلیز ہورہی ہے، فلم میں اداکار نوازالدین صدیقی نے بال ٹھاکرے کا مرکزی کردارادا کیا ہے، لہٰذا شیوسینا جماعت کے ممبران نہیں چاہتے کہ فلم ’ٹھاکرے‘ کے ساتھ کوئی اورفلم ریلیز ہو اسلیے انہوں نے ’چیٹ انڈیا‘ کے ہدایت کار سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی فلم کی ریلیزکسی اوردن ملتوی کردیں۔ شیوسینا کی درخواست کے بعد ’چیٹ انڈیا‘ کو مقررہ تاریخ سے ایک ہفتے قبل یعنی 18 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/01/2019 - 12:01:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :