فلم ’’سن چڑیا ‘‘ کی کاسٹ کی میلے کپڑوں میں عکس بندی مکمل

منگل 15 جنوری 2019 14:27

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) بالی وڈ ایکشن فلم ’’سن چڑیا ‘‘ کی کاسٹ نے میلے لباس پہن کر فلم کی عکس بندی مکمل کروا لی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’سن چڑیا‘‘ کی کہانی 1975ء میں وادی چمبل کے پس منظر پر مبنی ہے جہاں کبھی ڈاکوئوں کا راج ہوتا تھا اور طاقت کے حصول کے لئے لوگوں کے گروہ لڑتے تھے لہذا فلم میں ڈاکوئوں کے کردار کو حقیقت کے قریب دکھانے کے لئے اداکاروں کے کپڑوں کو ممکنہ حد تک میلا رکھا گیا جنہیں بغیر دھلائی کے ہر بار پہنا جاتا اور انھیں اس طرح پہنتے ہوئے فلم کی کاسٹ نے کوئی بھی جھجک محسوس نہیں کی ۔ فلم کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 15/01/2019 - 14:27:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :