علی رضا کی نعت ’’یا خدا یہ بھی غریبوں پہ کرم ہوجائے‘‘سوشل میڈیا پرریلیز

نجی ٹی وی کے شوزکے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہردکھائے ہیں،نعت خواں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 فروری 2019 11:33

علی رضا کی نعت ’’یا خدا یہ بھی غریبوں پہ کرم ہوجائے‘‘سوشل میڈیا پرریلیز
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) نعت خواں علی رضا کی نعت ’’یا خدا یہ بھی غریبوں پہ کرم ہوجائے‘‘کوسوشل میڈیا پرریلیزکردیا گیا،تفصیلات کے مطابق نعت خواں علی رضا کی نئی نعت کو گزشتہ روز کراچی کیسٹ ہاؤس نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیزکردیا،اس نعت کی شاعری دلداراحمدرندھاوا نے لکھی ہے ،یاد رہے نعت خواں علی رضا معروف گلوکارامانت علی چن کے صاحبزادے ہیں،جنہوں نے بہت ہی کم عمری میں نجی ٹی وی کے شوزکے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہردکھائے ہیں،جن میں وہ کامیاب رہے ہیں،ایک ملاقات کے دوران نعت خواں علی رضا کا کہنا تھا کہ ان کی نعت کو عوام ضرورپسندکر ے گی۔‎
وقت اشاعت : 05/02/2019 - 11:33:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :