سینئر اداکار محبوب عالم کی برسی 18مارچ کو منائی جائیگی

جمعہ 15 مارچ 2019 12:27

سینئر اداکار محبوب عالم کی برسی 18مارچ کو منائی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) مقبول ٹی وی ڈرامہ ’’وارث ‘‘میں تاریخ ساز کردار کرنے والے سینئر اداکارمحبوب عالم کی 25ویں 18مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی ۔ محبوب عالم خان 14مارچ 1948ء کو پیدا ہوئے ۔ اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے محبوب عالم نے فنی سفر کا آغاز سندھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں سے کیا۔

(جاری ہے)

اداکاری کے شوق میںوہ کراچی سے لاہورآئے اور مختلف ٹی وی ڈراموں میں ثانوی سے کردار اداکیے جسکے بعد قسمت کی دیوی محبوب عالم پر مہربان ہوئی اور انہیں ڈرامہ سیریل ’’وارث ‘‘میں چوہدری حشمت خان کے کردار میں کاسٹ کیا گیا اس کردار کو کرنے کے بعد محبوب عالم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

محبوب عالم نے اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنائی ۔ محبوب عالم نے 38فلموں میں بھی اداکاری کی جن میں 12اردو ، 15پنجابی اور 11سندھی فلمیں شامل ہیں ۔ ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون ، چن وریام ، فٹا فٹ اور خان بلوچ قابل ذکر ہیں ۔ محبوب عالم 18مارچ 1994ء کو کراچی میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔
وقت اشاعت : 15/03/2019 - 12:27:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :