موسیقار امجد بوبی کی 14 ویں برسی پیر کو منائی گئی

پیر 15 اپریل 2019 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور موسیقار امجد بوبی کی 14ویں برسی پیر کو منائی گئی۔ امجد بوبی کا تعلق موسیقار گھرانے سے تھا، وہ نامور موسیقار رشید عطرے کے بھانجے تھے۔ وہ 1943ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے، امجد بوبی نے 1960ء کی دہائی میں ایک نگینہ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے 40 سالہ کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی جن میں سرگم، گھونگھٹ، گھر کب آئو گے، سنگم، چیف صاحب، کبھی الوداع نہ کہنا اور لازوال جیسی ہٹ فلمیں شامل ہیں۔

ان کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے ممبئی جا کر پاکستانی فلموں کے گیت ریکارڈ کئے اور جاوید شیخ کی فلم یہ دل آپ کا ہوا کیلئے بھارتی گلوکار سونو نگھم اور کویتا کرشنا مورتی کی آواز میں گانے ریکارڈ کرائے۔ امجد کو 1983ء اور 1997ء میں نگار ایوارڈ اور 1999ء میں بولان ایوارڈ دیا گیا۔ وہ 15اپریل 2005ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
وقت اشاعت : 15/04/2019 - 14:51:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :