کم عمری میں ہی شہرت حاصل ہوگئی تھی، رابی پیرزادہ

اگلے ہفتے برطانیہ جارہی ہوں جہاں ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لونگی ،سہیل خان کی فلم میں کام کرنا بہت بڑی غلطی تھی، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 22 جون 2019 11:37

کم عمری میں ہی شہرت حاصل ہوگئی تھی، رابی پیرزادہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2019ء) پاکستان کی معروف فنکارہ رابی پیزادہ نے کہا ہے کہ مجھے کم عمری میں ہی شہرت حاصل ہوگئی تھی، پندرہ برس کی عمر میں ٹی وی ڈراموں اور مختلف کمرشل میں کام کیا تو مجھے پہچان مل گئی تھی۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں اگلے ہفتے برطانیہ جارہی ہوں جہاں ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لونگی ،یہ فلم بھارت اور پاکستان میں ایک ساتھ ریلیز ہوگی،اس کیساتھ لندن کے ارینا ویملے میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں بھی شرکت کرونگی۔

انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طور پر سنگر ہوں اور مجھے دنیا بھر میں کنسرٹس میں مدعو کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل خان کی فلم میں کام کرنا میری بہت بڑی غلطی تھی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی میں بہت کام کیاہے ۔
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 11:37:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :