نجی ٹی وی کے پروگرام کیلئے کراچی میں قیام پذیر کامیڈین سخاوت ناز کوڈراموں میں کام کرنیکی پیشکش

بدھ 3 جولائی 2019 13:29

نجی ٹی وی کے پروگرام کیلئے کراچی میں قیام پذیر کامیڈین سخاوت ناز کوڈراموں میں کام کرنیکی پیشکش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2019ء) ورلڈ کپ کے تناظر میں پیش کئے جانے والے پروگرام کیلئے کراچی میں قیام پذیر کامیڈین اداکار سخاوت ناز کوڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اداکار سخاوت ناز جو ان دنوں کراچی کے ایک نجی ٹی وی چینل سے کرکٹ ورلڈ کپ پر تجزیوں کے پروگرام میں شریک ہیں انہیں دو پروڈیوسرز نے اپنی ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ اداکار سخاوت ناز اور پروڈیوسرز کے درمیان ابتدائی بات چیت جاری ہے اور حتمی بات چیت کے بعد باضابطہ معاہدہ کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/07/2019 - 13:29:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :