انسان اپنے اندر موجود انجانے خوف کو شکست دیکر کامیابیاں کی منازل طے کرسکتا ہے ‘ نادیہ حسین

کامیابی کوئی مشکل کام نہیں لیکن اس کے تسلسل کو بر قرار رکھنا سب سے زیادہ مشکل ہے ‘انٹر ویو میں گفتگو

منگل 16 جولائی 2019 13:10

انسان اپنے اندر موجود انجانے خوف کو شکست دیکر کامیابیاں کی منازل طے کرسکتا ہے ‘ نادیہ حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) پاکستان کی سپر سٹار ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں ، کامیابی کے بعد آپ سے زیادہ توقعات وابستہ کر لی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نادیہ حسین نے کہا کہ اگر انسان اپنے اندر موجود انجانے خوف کو شکست دے لے تو وہ کامیابیاں کی منازل طے کرنا شروع کر دیتا ہے ،ہمیشہ مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے اور رسک لئے ہیں اور کامیاب رہی ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیںلیکن کامیابیوں کے تسلسل کو بر قرار رکھنا سب سے زیادہ مشکل ہے ۔میں نے اپنی محنت سے اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو بر قرار رکھا ہے او ر ہمیشہ بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے ۔نادیہ حسین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی فیشن شوز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہوں جو میرے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے ۔
وقت اشاعت : 16/07/2019 - 13:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :