اگر مجھے آج ووٹ ڈالنے کا موقع ملے تو عمران خان کو ووٹ دوں گی ‘ نادیہ افگن

مسلسل ڈرامے کرنے کی عادی نہیں، سال میں دو ڈرامہ سیریلز کرتی ہوں‘ انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 17 جولائی 2019 13:28

اگر مجھے آج ووٹ ڈالنے کا موقع ملے تو عمران خان کو ووٹ دوں گی ‘ نادیہ افگن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) سینئر اداکار نادیہ افگن نے کہا ہے کہ میں نے تھیٹر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کا سہرا سرمد کھوسٹ کے سر ہے ، سال میں صرف دو ڈرامہ سیریلز میں کام کرتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں نادیہ افگن نے کہا کہ میری پہلی ڈرامہ سیریز ’’فیملی فرنٹ ‘‘تھی جس سے مجھے قبولیت ملی اس کے علاوہ مزاحیہ ڈرامہ سیریز ’’شاشلک ‘‘بھی بڑی مقبول ہو ئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سے بہت کچھ سیکھا ہے وہاں ڈسپلن کا بڑ ا خیال رکھا جاتا ہے ۔ میںمسلسل ڈرامے کرنے کے عادی نہیں اور سال میں صرف دو ڈرامہ سیریلز کرتی ہوں ۔ اداکارہ نادیہ افگن نے کہا کہ اگر مجھے آج ووٹ ڈالنے کا موقع ملے تو میں عمران خان کو ووٹ دوں گی کیونکہ وہ ایک ایماندار لیڈر ہے ۔ حقیقت میں اتنی مہنگائی نہیں جتنا شور کیا جارہا ہے ۔آئندہ چند سالوں میں پاکستان ترقی کے راستے میں چل نکلے گا ۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 13:28:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :