شاہ فیصل کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم’’بورن اے کنگ‘‘ ستمبر میں ریلیز ہوگی

فلم ’’بورن اے کنگ‘‘ سعودی عرب ، انگلینڈ اور اسپین کے مشترکہ تعاون سے تخلیق کی گئی ہے

جمعہ 19 جولائی 2019 12:30

شاہ فیصل کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم’’بورن اے کنگ‘‘ ستمبر میں ریلیز ہوگی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) عالم اسلام کے معتبر اور ذہین حکمران شاہ فیصل کی زندگی پر تخلیق کی جانے والی فلم ’’بورن اے کنگ‘‘ کی نمائش ستمبر میں کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکمران شاہ فیصل کی زندگی پر تخلیق کی جانے والی فلم بورن اے کنگ کی نمائش ستمبر میں سعودی عرب کے سنیما گھروں میں کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں شاہ فیصل کی زندگی کے بیشتر پہلوؤں کی عکاسی کی کی گئی کہ کس طرح انہوں نے انتہائی چھوٹی سی عمر میں اپنی صلاحیتوں اور ذہانت سے بلند مقام پایا۔ قائدانہ صلاحتیتیں ایسی رہیں کہ دنیا نے ان کا اعتراف کیا۔فلم ’’بورن اے کنگ‘‘، سعودی عرب ، انگلینڈ اور اسپین کے مشترکہ تعاون سے تخلیق کی گئی ہے جس کی عکس بندی ریاض اور لندن میں ہوئی ہے۔ فلم میں غیر ملکی اداکاروں نے کام کیا جبکہ شاہ فیصل کے بچپن کا کردار سعودی بچے نے ادا کیا ہے۔شاہ فیصل کی زندگی پر بنائی جانے والی یہ فلم اب سعودی شہر ریاض میں ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 12:30:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :