عالیہ اور رنبیر کی شادی کی افواہوں پر مکیش بھٹ بھڑک اٴْٹھے

عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تمام خبریں جھوٹی ہیں، ایسی خبروں کا سچائی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 جولائی 2019 12:16

عالیہ اور رنبیر کی شادی کی افواہوں پر مکیش بھٹ بھڑک اٴْٹھے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2019ء) عالیہ اور رنبیر کی شادی کی خبروں کے حوالے سے مٴْکیش بھٹ نے کہا کہ تمام خبریں جھوٹی ہیں، ایسی خبروں کا سچائی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑی ہے اور ان کے مداح دونوں کی شادی کیلئے کافی پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی ماہ سے دونوں کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا اور مختلف نیوز چینلز پر گردش کر رہی ہیں جس سے ان کے گھر والے شدید پریشان ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کے چچا مٴْکیش بھٹ، عالیہ اور رنبیر کی شادی افواہوں پر بھڑک اٴْٹھے اور کہا کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں، اس طرح کی افواہیں کون پھیلا رہا ہی ایسی خبروں کا سچائی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب اداکارہ کے سوتیلے بھائی راہول بھٹ نے کہا ہے کہ عالیہ اور میں ساتھ تو نہیں رہتے، میں زیادہ اس کی زندگی کے بارے میں نہیں جانتا مگر مجھے عالیہ اور رنبیر ساتھ میں اچھے لگتے ہیں اور اگر مجھے انہوں نے اپنی شادی میں بٴْلایا تو ضرور شرکت کروں گا۔
وقت اشاعت : 27/07/2019 - 12:16:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :