نجی ٹی وی چینلز پر بھی پروفیشنل کام ہو رہا ہے لیکن پی ٹی وی پر کام سنہرا دور تھا ‘ شائستہ جبیں

پی ٹی وی اسلام آباد سنٹرکی ڈرامہ سیریلز ’’ آغوش ‘‘ میں ینگ ٹو اولڈ کا کردار میری پہچان بنا ‘ سینئر اداکارہ

منگل 6 اگست 2019 12:43

نجی ٹی وی چینلز پر بھی پروفیشنل کام ہو رہا ہے لیکن پی ٹی وی پر کام سنہرا دور تھا ‘ شائستہ جبیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2019ء) سینئر اداکار ہ شائستہ جبیں نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں پچیس سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور میں نے پی ٹی وی کے لاہور ، اسلا م آباد ،کراچی اور پشاور سنٹرز کام کیا ہے ،اسلام آباد پی ٹی وی سے پیش کی گئی ڈرامہ سیریلز ’’ آغوش ‘‘ میں ینگ ٹو اولڈ کا کردار ادا کیا جو میری پہچان بنا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شائستہ جبیں نے کہا کہ ان دنوں کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریلز میں کام کر رہی ہوں ۔ نجی ٹی وی چینلز پر پروفیشنل انداز میں کام ہو رہا ہے لیکن پی ٹی وی پر کام سنہرا دور تھا جو آج بھی میری یادوں میں بستا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں سے مستقل طور پر کراچی میں مقیم ہوں اور یہی پر زیادہ مصروفیات ہیں۔

وقت اشاعت : 06/08/2019 - 12:43:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :