ْلیجنڈ اداکار غلام محی الدین کی صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر فلمی حلقوں میں خوشی کی لہر

یہ صرف غلام محی الدین نہیں بلکہ پوری انڈسٹری کی عزت افزائی ہے جس پر ہمیں فخر ہے‘ ندیم بیگ، جاوید شیخ ،سید نور و دیگر

جمعہ 16 اگست 2019 12:21

ْلیجنڈ اداکار غلام محی الدین کی صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر فلمی حلقوں میں خوشی کی لہر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار غلام محی الدین کیصدارتی ایوارڈ کے لئے نامزدگی پر فلمی حلقوں میںخوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار ندیم بیگم، شاہد ، جاوید شیخ ،سید نور ،معمررانا،حیدر سلطان، صائمہ نور، احسن خان، مدیحہ شاہ، ثناء اورریشم نے غلام محی الدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف غلام محی الدین نہیں بلکہ پوری انڈسٹری کی عزت افزائی ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ غلام محی الدین کی فنی خدمات کوحکومتی سطح پر تسلیم کیاگیا ہے ۔

وقت اشاعت : 16/08/2019 - 12:21:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :