شاہدہ منی نے ایس ایم پروڈکشن کے نام سے اپناپروڈکشن ہائوس بنا لیا

میرے پروڈکشن ہائوس کاٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیساتھ فلم انڈسٹری کی بحالی میں بھی کردارہوگا‘گفتگو

جمعہ 16 اگست 2019 12:21

شاہدہ منی نے ایس ایم پروڈکشن کے نام سے اپناپروڈکشن ہائوس بنا لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) گلوکارہ ، اداکارہ شاہدہ منی نے ایس ایم پروڈکشن کے نام سے اپناپروڈکشن ہائوس بنا لیا ۔ شاہدہ منی اس پلیٹ فارم سے میوزک،ڈرامہ سیریلز اور فلمیں پروڈیوس کریںگی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے بتایا کہ میرا مقصد پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہے اور اس کے لئے میں نے اپنا پروڈکشن ہائوس بنا یا ہے جسے جدید مشینری سے آراستہ کیا گیا ہے ۔

شاہدہ منی نے کہا کہ میری ایک طویل عرصے سے خواہش تھی کہ ملک میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لئے کام کروں اور اسی کومدنظر رکھتے ہوئے میںنے اس منصوبے کوعملی شکل دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ہائوس سے مختلف پروگرامزتخلیق کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور میرا پروڈکشن ہائوس فلم انڈسٹری کی بحالی میں بھی کردار ادا کرے گا۔
وقت اشاعت : 16/08/2019 - 12:21:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :