اذان سمیع خان کی موسیقی کے بعد ڈرامہ نگری میں انٹری

اذان سمیع فلم ’پرواز ہے جنون، پرے ہٹ لو اور’سپر اسٹار‘ میں موسیقار کے فرائض انجام دے چکے ہیں

جمعرات 26 ستمبر 2019 11:53

اذان سمیع خان کی موسیقی کے بعد ڈرامہ نگری میں انٹری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2019ء) اذان سمیع خان نے موسیقی کی دنیا میں کامیابی کے بعد ڈرامہ نگری میں انٹری دینے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے والد کی طرح موسیقی میں اپنی پہچان بنانے والے ا?ذان سمیع اب تک پرواز ہے جنون، پرے ہٹ لو اور ماہرہ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سپر اسٹار‘ جیسی فلموں میں فن کا لوہا منواچکے ہیں۔

والد کی طرح موسیقی کی دنیا میں کامیابی پانے والے اذان سمیع خان اب والدہ زیبا بختیار کے نقشے قدم پر چل پڑے ہیں۔ یعنی اب وہ موسیقی کے ساتھ ساتھ اداکاری کرتے بھی نظر ا?ئیں گے۔اذان سمیع خان نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈرامہ میں کام کرنا چاہ رہا ہوں۔
وقت اشاعت : 26/09/2019 - 11:53:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :