وینا ملک نے نریندر مودی اور آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا

آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندناتے پھرتے ہیں، وینا ملک

بدھ 2 اکتوبر 2019 11:49

وینا ملک نے نریندر مودی اور آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) اداکارہ وینا ملک نے بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والے نریندر مودی اور اٴْن کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کی جانب والی تقریر کے دوران کشمیر میں معصوم کشمیریوں کو قتل کرنے والے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، تشدد پسند تنظیم آر ایس ایس کے کشمیر میں جاری ظلم کا پردہ چاک کیا، بھارت بھر میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والے مودی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٴْٹھانے کا بھی کہا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی تقرر کے بعد جہاں دنیا بھر میں مودی پر لعنت ملامت کی جارہی ہے وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث مودی پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔وینا ملک نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندناتے پھرتے ہیں مسلمانوں کو بلاوجہ پکڑ کر تشدد کر کے شہید کردیتے ہیں، آر ایس ایس کا نظریہ ہے ’ہندوستان ہندو کا۔وینا ملک نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں دہشت گردی جاری ہے اس لیے تنظیم پر مودی سمیت پابندی عائد کردینی چاہیے۔
وقت اشاعت : 02/10/2019 - 11:49:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :