جینیفر اینسٹن کو پیپل آئیکون ایوارڈ سے نوازا جائے گا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 11:27

جینیفر اینسٹن کو پیپل آئیکون ایوارڈ سے نوازا جائے گا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) امریکی سٹ کام ’’فرینڈز‘‘ فیم ہالی وڈ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن کو 45 ویں پیپل چوائس ایوارڈز کی تقریب میں پیپل آئیکون ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیپل چوائس ایوارڈز کی تقریب11نومبرکو امریکہ میں منعقد ہو گی۔50 سالہ اداکارہ نے کامیڈی اور دیگر متعددڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،انہیںیہ ایوارڈ ساتویں بار دیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 18/10/2019 - 11:27:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :